رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) تحریک فتح کی انقلابی کونسل کی رکن اور اسیر فلسطینی رہ نما مروان البرغوثی کی اہلیہ فدویٰ البرغوثی نے کہا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینی قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور انہیں کسی صورت میں فراموش نہیں کیا جائے گا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایک مقامی ریڈیو کو دیے گئے انٹرویو میں فدویٰ البرغوثی نے کہا کہ فلسطینی اسیران طویل عرصے سے قوم کے لیے دُشمن کی جیلوں میں قید کی سزائیں کاٹ رہے ہیں۔ اسیران قوم پر بوجھ Â نہیں بلکہ قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ان کی حمایت اور مدد ونصرت پوری قوم کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔فدویٰ البرغوثی نےشہریوں سے اپیل کی کہ وہ 13 مئی کو رام اللہ کے قریب Â نیلسن مینڈیلا گراؤنڈ میں جمع ہو کر فلسطینی سایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔
انہوں نے کہا اگر فلسطین اسیران 13 مئی کو اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کریں تو یہ ان کی تحریک کی کامیابی کا واضح ثبوت ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ مروان البرغوثی کی طرف سے عالمی پارلیمانوں کے نام مکتوب میں صہیونی ریاست کے جرائم کو جرات مندانہ طریقے سے بے نقاب کیا گیا ہے۔ فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال عالمی ضمیر کے منہ پر طمانچہ ہے۔
