• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسیران سے اظہار یکجہتی: فلسطینی جوڑے کی احتجاجی کیمپ میں شادی

منگل 09-05-2017
in فلسطین
0
0Pala7001
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) غزہ سے تعلق رکھنے والی فلسطینی دوشیزہ اور نوجوان نے اسرائیلی جیلوں میں اپنے مطالبات منوانے کی خاطر طویل بھوک ہڑتالی اسیران سے اظہار یکجہتی کے لئے لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں اپنی شادی کی تقریب منعقد کر کے صہیونی جیلروں کو للکارنے والے حوصلہ مند اور پرعزم فلسطینی اسیروں سے منفرد اظہار یکجہتی کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تیس سالہ سعید لولو اور 22 سالہ خلود درویش کی شادی غزہ کے وسط میں السرایا کے مقام پر یکجہتی کیمپ میں گذشتہ روز منعقد ہوئی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سعید لولو نے کہا کہ کیمپ میں ہماری شادی بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیران سے یکجہتی کی علامت ہے اور ہم اس کوشش کے ذریعے انہیں یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم آپ کی کتنی پروا کرتے ہیں۔ ہم اپنی انتہائی خوشیاں آپ کے ساتھ یکجہتی کیمپ میں حاضری دیکر قربان کر سکتے ہیں۔

دلہن خلود درویش نے اس موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف یہی کہنا چاہوں گی کہ مجھے اپنے زندگی کا یہ یادگار دن کیمپ میں گذار کر انتہائی مسرت ہو رہی ہے کیونکہ اس اقدام سے میں خالی پیٹ اسرائیلی مظالم کے سامنے سینہ سپر بھائیوں سے اظہار یکجہتی کر رہی ہوں۔ اسرائیلی جیلر ہمارے بھائیوں کے سینے میں آزادی کی شمع گل نہیں کر سکتے۔

اس موقع پر دلہا سے اپنی دلہن کو انگوٹھی بطور تحفہ پیش کی جس کے بعد وہ کیمپ میں لوہے کی سلاخوں سے بنائے ایک جنگلے میں ‘قید’ ہو گئے۔

اسرائیلی جیلوں میں تقریبا 1500 قیدی 17 اپریل سے "آزادی اور عزت” کے عنوان سے بھوک ہڑتالی مہم میں شریک ہیں تاکہ وہ قابض اسرائیلی جیلروں سے اپنے غصب شدہ حقوق واپسی کے لئے ان پر دباؤ ڈال سکیں۔ ماضی میں فلسطینی اسیران بھوک ہڑتال کے ذریعے اسرائیل کو اپنے مطالبات ماننے پر مجبور کرتے چلے آئے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسیران سے اظہار یکجہتی: فلسطینی جوڑے کی احتجاجی کیمپ میں شادی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.