قابض اسرائیلی حکام نے زیر حراست فلسطینی ممبر پارلیمان حاتم قفیشہ کو صحت بگڑنے پر سوروکا ہسپتال میں منتقل کردیا۔
حاتم قفیشہ کی اہلیہ ام انس نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ ان کے خاوند ہائپر ٹینشن، ذیابیطس اور کمر درد کے مریض ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ چھ ماہ انتظامی قید کاٹںے والے قفیشہ اپنی بیماری کی وجہ سے مسلسل چیک اپ کی ضرورت رہتی ہے۔
اسرائیلی حکام نے قفیشہ کو ایک سال قبل حراست میں لیا تھا اور تب ہی سے ان کو بغیر کسی مقدمے یا عدالت میں سماعت کے انتظامی حراست میں قید رکھا گیا ہے اور ان کی حراست میں تین دفعہ توسیع کردی گئی ہے۔
