جنین (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی جہاد کے مرکزی رہنما الشیخ خضر عدنان کی اسرائیلی جیل میں ظالمانہ انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال ایک ہفتے سے جاری ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 40 سالہ خضر عدنان نے اپنی رہائی تک بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔شہداء و اسیران فاؤنڈیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الشیخ خضر عدنان نے 2 ستمبر کو اسرائیلی جیل میں انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔
اسرائیلی فوج نے انہیں گیارہ نومبر 2017ء کو حراست میں لیا تھا۔ ان پر اسرائیل کے خلاف نفرت پھیلانے سے کئی دیگر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ تاہم فی الحال انہیں انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت پابند سلاسل رکھا گیا ہے۔