مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام نے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی شہروں میں قائم اسلامی تحریک کے نائب امیر الشیخ کمال خطیب کے بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں داخلے پر عائد پابندی کی تجدید کرتے ہوئے انہیں Â مزید کئ ماہ تک القدس میں داخلے سے روک دیا ہے۔
خبر رساں ادارے’صفا‘ کے مطابق الشیخ کمال الخطیب کی بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں داخلے پرعائد کردہ پابندی میں 31 اکتوبر تک کی توسیع کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اسلامی تحریک کے امیر الشیخ رائد صلاح اور نایب امیر الشیخ کمال الخطیب پر اسرائیلی فوج نے نومبر 2015ء کو بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی تھی۔
