مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی مبینہ کرپشن کے کیسز کی دوبارہ تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پولیس کےحکام نےÂ وزیراعظم سے کرپشن کیس’پیزک‘ جسے میڈیا میں کیس 4000 کے طورپرجانا جاتا ہے کے بارے میں پوچھ تاچھ کی۔عبرانی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پولیس کرپشن کیسز کے شواہد کے مطابق سوال جواب کیے گئے۔
عبرانی ٹی وی کے مطابق پولیس وزیراعظم کو پوچھ تاچھ کے لیے حراست میںÂ لینے کی سفارش بھی کرسکتی ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے کیسزکی کئی سال سے تحقیقات جاری ہیں۔ وزیراعظم کے خلاف کرپشن کے تین کیسز میں ایک کیس 1000، دوسرا 2000 اور تیسرا 4000 نمبر کے ساتھ مشہورہے۔