• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی قید میں فلسطینی اراکین پارلیمان کی تعداد سولہ ہوگئی

منگل 05-02-2013
in فلسطین
0
plf nawab 300 0
0
SHARES
0
VIEWS
 
 

  اسرائیلی فوج نے پیر کے روز مغربی کنارے میں حماس کے رہنماؤں کے خلاف اپنے کریک ڈاؤن میں تین فلسطینی اراکین پارلیمان کو بھی حراست میں لے لیا۔ اراکین پارلیمان کو بغیر کسی وجہ کے گرفتار کرنے والی دنیا کی واحد اسرائیلی حکومت کی اس جارحیت پر ایک طرف دنیا بھر میں افسوس کیا جا رہا ہے

تو دوسری جانب عالمی برادری اور بین الاقوامی ادارے مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ ان تین افراد کی گرفتاری کے بعد صہیونی جیلوں میں فلسطینی مجلس قانون ساز کے اراکین کی تعداد سولہ ہو گئی ہے۔

 
اسیران مرکز کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا پیر کے روز بڑے پیمانے پر کیے گئے آپریشن میں مختلف شہروں اور دیہاتوں سے 25 سے زائد شہریوں کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں حماس کے رہنماؤں اور اراکین پارلیمان کے ساتھ ساتھ مقامی عہدیدار اور یونیورسٹی کے طلبہ بھی شامل تھے۔
 
اسیران کے حقو ق کے لیے سرگرم تنظیم نے کہا کہ اسرائیل نے گزشتہ سال نومبر میں آٹھ روز تک غزہ پر بمباری کے بعد اپنی پکڑ دھکڑ مہم میں چھ اراکین پارلیمان کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد چار فروری کو کیا جانے والا یہ کریک ڈاؤن سب سے بڑا تھا۔
 
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں قید کیے گئے بے گناہ ہزاروں فلسطینیوں میں گیارہ خواتین ، سیکڑوں بچوں اور سولہ اراکین پارلیمان بھی ہیں ، ان سولہ میں سے تین عیسی الجعبری، وصفی قبھا اور خالد ابو عرفہ فلسطینی حکومت کے وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ 
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.