• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوجیوں کی بلااشتعال فائرنگ، فلسطینی خاتون شہید

جمعرات 20-10-2016
in فلسطین
0
0Pala4760
0
SHARES
2
VIEWS

نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے نابلس میں زعترہ چیک پوسٹ کے قریب اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی لڑکی کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

صہیونی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی لڑکی کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب ایک فلسطینی لڑکی نے ایک اہلکار پر چاقو سے حملہ کیا۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک انیس سالہ فلسطینی لڑکی شہید ہو گئی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شہیدہ کی شناخت رحیق شجیع محمد یوسف کے نام سے کی گئی ہے جو غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے شمالی قصبے عصیرہ سے تعلق رکھتی ہے اور اس کی عمر انیس سال بتائی جاتی ہے۔

قبل ازیں اسرائیلی پولیس کی خاتون ترجمان لوبا السمری نے کہا تھا کہ غرب اردن میں تفواح چوک کے قریب ایک مشتبہ فلسطینی مزاحمت کارہ نے بارڈر فورس کے اہلکاروں پر چاقو سے حملے کی کوشش کی تھی تاہم اس کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ فلسطینی لڑکی چاقو لہراتے ہوئے اسرائیلی فوجیوں کی طرف بڑھنے کی کوشش کررہی تھی کہ اسے گولیاں مار کر زخمی کر دیا گیا۔ بعد ازاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی فوجیوں کی بلااشتعال فائرنگ، فلسطینی خاتون شہید
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.