(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر اپنے مظالم میں شدت پیدا کر دی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر اپنے حملوں میں شدت پیدا کرتے ہوئے اتوار کی صبح نابلس کے قریب واقع دو دیہاتوں پر حملہ کر دیا اور گھر گھر تلاشی لی۔رام اللہ کے قریب بھی اسرائیلی فوجیوں نے نسل پرستانہ دیوار کے خلاف اعتراض کرنے والے فلسطینیوں پر حملہ کر کے متعدد فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔
دریں اثناء صیہونیوں نے قدس میں مسلح ہونے کے بہانے ایک فلسطینی لڑکی کو گرفتار کر لیا ہے۔ صیہونی فوجی فلسطینیوں کے مسلح ہونے کے بہانے اور اپنے توسیع پسندانہ اہداف تک رسائی کے لئے ہمیشہ ان پر حملے کرتے رہتے ہیں۔
