فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں قابض صہیونی فوج نے چھاپہ مار کارروائی میں ایک فلسطینی نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حراست میں لے لیا جسے بعد ازاں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق بدھ کو یہودی فوجیوں کے ایک گروپ نے جنین میں یعبد کے مقام پر قائم ایک پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مارا اور ایک فلسطینی نوجوان عماد عمر ابو الھیجا پر وحشیانہ تشدد کیا جسے بعد ازاں فوجی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
عینی شاہدین کے مطابق یہودی فوجیوں کے زیراستعمال گاڑی کی نمر پلیٹ فلسطینی تھی اور ان کے ساتھ کچھ اہلکار سادہ فلسطینی لباس میں بھی موجود تھے تاہم ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔