عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل 2 نے فوجی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا کہ گذشتہ روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد پر ایک چھوٹے ڈرون کو دیکھا گیا جو جدید کیمروں سے لیس تھا۔ اس ڈرون کو غزہ کی پٹی میں ایک پک اپ گاڑی پر نصب کیا گیا تھا جسے فضاء میں چھوڑا گیا۔ ڈرون کو فلسطینی مزاحمت کار کنٹرول کررہے تھے۔ ڈرون کے فضاء میں داخل ہوتے ہی اسرائیلی فوج نے اس پر فائرنگ کردی تاہم ڈرون کو فائرنگ سے نقصان نہیں پہنچا۔ فلسطینی مزاحمت کار جاسوس طیارے کو واپس لے جانے میں کامیاب رہے۔
غزہ پر صیہونی دہشتگردی کے 262 دن: اسماعیل ھنیہ کی بہن سمیت 28 فلسطینی شہید
(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے اسماعیل ھنیہ کی بہن کو نشانہ بنایا جس کےنیتجےمیں...
Read more