• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے الخلیل میں دو، غزہ میں ایک فلسطینی زخمی

اتوار 20-05-2012
in فلسطین
0
plf israeli_forces_shot
0
SHARES
0
VIEWS

plf israeli_forces_shot

اسرائیلی فوجی اہلکاروں نے مغربی کنارے کے شہر الخلیل کی یہودی بستی ’’غوش عتصیون‘‘ کے قریب سے گزرنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ادھر غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس میں بھی صہیونی فائرنگ کی زد میں آکر ایک فلسطینی زخمی ہوا۔
مغربی کنارے کی میڈیکل سروسز کے مطابق سترہ سالہ صلاح نضال الزغیر کے پیٹ میں گولیاں لگیں ہیں جس کی حالت نازک ہے۔ اسرائیلی فوجیوں نے اس پر ایک غاصب یہودی پر خنجر کے وار کرنے کے شبہ میں فائرنگ کھولنے کا دعوی کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے الخلیل اور بیت لحم کے درمیانی راستے کو بند کردیا ہے۔ زخمی ہونے والے نوجوان کو ’’ھداسا‘‘ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر اگرچہ اس نوجوان کی شہادت کی تصدیق نہیں ہوئی تاہم اس کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس میں بھی اسرائیلی فوج نے ایک بائیس سالہ نوجوان وحید ابوزر کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ ابو زر کی ٹانگ میں گولی لگی۔ ذرائع کے مطابق کوسفیم عسکری ٹاور کے قریب موجود اسرائیلی فوجی اہلکاروں نے غزہ کی سرحد میں داخل ہوکر فلسطینی گھروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکر ابوزر زخمی ہوگیا۔ خیال رہے کہ خان یونس کے اس علاقے میں اسرائیلی فوج آئے روز غزہ کی سرحد میں گھس کر فلسطینیوں پر حملے کرتی رہتی ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.