نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے مقبوضہ Â مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی مہم کے ایک سینیر صحافی سمیت متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ قابض صہیونی فوج نے نابلس میں تلاشی کے دوران ’فلسطین پوسٹ‘ کے نامہ نگار 21 سالہ رضوان قطنانی سمیت چار فلسطینیوں کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔نابلس سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کے چھاپوں میں Â عبدالرحمان خویرہ، انجینیر ڈیکور مصعب، محمد موسیٰ مرعی اور محمد عدنان الخلیلی کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کی گھروں میں تلاشی کی آڑ میں توڑپھوڑ کی، خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا اور گھروں میں موجود نقدی اور طلائی زیوار قبضے میں لے لیا۔
