الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے ایک وحشیانہ کارروائی کے دوران غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں تعمیراتی شعبے میں سرگرم سرکاری کمیٹی کے پانچ ارکان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الخلیل شہر میں تعمیراتی کمیٹی کے ڈائریکٹر عماد حمدان نے بتایا کہ صہیونی فوج نے کل سوموار کو پرانے الخلیل شہر میں ایک زیرتعمیر مکان پر چھاپہ مارا اور وہاں پر کام کرنے والے پانچ افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔حماد حمدان کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع نہیں جب صہیونی فوج نے الخلیل میں قائم تعمیراتی کمیٹی کے ملازمین کو حراست میں لیا ہے۔ صہیونی فوج ماضی میں بھی تعمیراتی کمیٹی کے ارکان کو گرفتار کرکے انہیں قید اور بھاری جرمانوں کی سزائیں دیتی رہی ہے۔
ادھر سوموار کو اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر میں ایک دوسری کارروائی کے دوران تین سابق اسیران یوسف محمد کامل زعاقیق، انور یوسف عواض اور عادل برکات غیث کو حراست میں لے کرنا معلوم مقام پر منتقل کردیا۔