جنین – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے جنین شہر کے جنوب میں واقع عرابہ قصبے میں ایک پرانے فوجی کیمپ کی زمین پر دھاوا بول کر اس کو ہموار کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی متعدد گشتی گاڑیاں ایک بلڈوزر کے ہمراہ جنین میں اسرائیلی فوج کے ایک پرانے فوجی کیمپ دوتان کی زمین پر حملہ کردیا اور وہاں کی زمین پر موجود املاک کو گرانا شروع کردیا۔شہریوں کے مطابق اسرائیلی فوج اس کیمپ کو 12 سال قبل خالی کرچکی ہے مگر ابھی تک اس زمین کو اس کے قانونی مالکان کو منتقل نہیں کیا گیا ہے اور فلسطینیوں کے اس علاقے میں جانے پر پابندی لگا رکھی ہے۔
دریں اثناء اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز الخلیل میں مسجد ابراہیمی کی حدود سے ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لے لیا۔
موقع پر موجود عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج نے محمود الرجبی کو بغیر کسی وجہ کے بتائے حراست میں لے لیا۔
