• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 19 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج نےفلسطینی بازار کو آگ لگادی،سیکڑوں دکانیں جل کرخاکستر

بدھ 17-02-2016
in فلسطین
0
0Pala0339
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی شہریوں کی سبزی منڈی کو آتش گیر مواد چھڑک کرآگ لگا دی جس کے نتیجے میں سیکڑوں دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں اور مقامی دکانداروں اور آڑھتیوں کا غیرمعمولی مالی نقصان ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق منگل کے روز اسرائیلی فوجیوں نے نابلس میں الحسبہ کے مقام پر مقامی سبزی اور فروٹ منڈی میں آنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ آتش گیر گولے بھی پھینکے جس کے نتیجے میں بازار میں آگ بھڑک اٹھی۔

ایک مقامی شہر فاخر ابو الحکم نے بتایا کہ اسرائیلی فوج فلسطینی نوجوانوں کا تعاقب کرتے ہوئے بازار میں داخل ہوئے اور دکانوں پر آتش گیر گولے پھینکنا شروع کردیے۔ آتش گیرمواد کے نتیجے میں دکانوں کو آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں دکانیں اور ان میں موجود سامان جل کرخاکستر ہوگئیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہودی فوجیوں کی فائرنگ اور آتش گیر مواد کی شیلنگ کے نتیجے میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم سےکم 600 چھوٹی اور بڑی دکانیں جل کرخاکستر ہوئیں ہیں جس کے نتیجے میں تین لاکھ شیکل قریبا سوالاکھ ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ فلسطینی شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی مگرکچھ دیر بعد فلسطینی فائربریگیڈ کا عملہ بھی پہنچ گیا جس نےشہریوں کے ساتھ مل کر آگ بجھائی۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی فوج نےفلسطینی بازار کو آگ لگادی،سیکڑوں دکانیں جل کرخاکستر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.