رپورٹ کے مطابق منگل کے روز اسرائیلی فوجیوں نے نابلس میں الحسبہ کے مقام پر مقامی سبزی اور فروٹ منڈی میں آنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ آتش گیر گولے بھی پھینکے جس کے نتیجے میں بازار میں آگ بھڑک اٹھی۔
ایک مقامی شہر فاخر ابو الحکم نے بتایا کہ اسرائیلی فوج فلسطینی نوجوانوں کا تعاقب کرتے ہوئے بازار میں داخل ہوئے اور دکانوں پر آتش گیر گولے پھینکنا شروع کردیے۔ آتش گیرمواد کے نتیجے میں دکانوں کو آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں دکانیں اور ان میں موجود سامان جل کرخاکستر ہوگئیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہودی فوجیوں کی فائرنگ اور آتش گیر مواد کی شیلنگ کے نتیجے میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم سےکم 600 چھوٹی اور بڑی دکانیں جل کرخاکستر ہوئیں ہیں جس کے نتیجے میں تین لاکھ شیکل قریبا سوالاکھ ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ فلسطینی شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی مگرکچھ دیر بعد فلسطینی فائربریگیڈ کا عملہ بھی پہنچ گیا جس نےشہریوں کے ساتھ مل کر آگ بجھائی۔
