مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ فلسطین کے شمالی شہر الجلیل میں لبنان کی سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کی جاری مشقیں اچانک ختم کردی گئی ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج کی طرف سے جاری کردہ الجلیل شہر میں جاری فوجی مشقیں روک دی گئی ہیں۔ یہ فوجی مشقیں معمول کی مشقوں کا حصہ تھیں تاہم انہیں وقت مقررہ سے قبل ہی روک دیاگیا ہے۔ فوجی مشقیں روکے جانے کے بعد ان میں حصہ لینے والی فورسز کو شمالی علاقوں کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوج آئے روز فلسطین کے مختلف شہروں میں مشقیں جاری رکھتی ہے۔ حال ہی میں قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے وسیع پیمانے پر مشقیں کی تھیں جن میں غزہ کی پٹی پرقبضے کی مشقیں کی گئیں۔
