اسرائیل کی ایک ضلعی عدالت نے صہیونی جیل میں احتجاجی بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیر سامر العیساوی کو رہا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ سامر العیساوی دو سو دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔
اسیران کلب کے لیگل ڈائریکٹر جواد پولس ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ قابض حکام نے العیساوی کو خراب صحت کے باوجود ویل چیئر پر عدالت میں پیش کیا۔ پیشی کے موقع پر سییکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
ایڈووکیٹ پولس نے کہا کہ فلسطینی اسیر العیساوی نے اپنی صحت سے متعلق جج کے سوال پر انہیں بتایا کہ ان کے جسم میں شوگر کا لیول کم ہونے سے ان کی بینائی ختم ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا ڈاکٹر میری صحت کو تشویشاک قرار دیتے ہیں۔
جواد ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ العیساوی کی واضح خرابی صحت کے باوجود عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست قبول کرتے ہوئے فلسطینی قیدی کو رہا کرنے سے انکار کر دیا۔ عدالت میں موجود العیساوی کی والدہ پر فیصلہ سنتے ہی غشی کا دورہ پڑ گیا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
