مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست فلسطینی شہری زیاد عوض کو دو بارہ عمر قید اور 16 سال اضافی قید کی سزا سنائی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 10 کی رپورٹ میں زیاد عوض کو سنہ 2014ء میں ایک اسرائیلی پولیس افسر کو گولیاں مار کر قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ زیاد عوض جنہیں سنہ 2011ء میں ایک معاہدے کے تحت رہا کیا گیا تھا نے سنہ 2014ء کو باروخ مزراحی نامی ایک صہیونی پولیس افسر کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔
عدالت نے عوض کو سولہ سال اضافی قید اور پونا ایک ملین شیکل جرمانہ کی سزا بھی سنائی ہے۔ یہ رقم فلسطینی اسیر کےاہل خانہ پر ڈالی گئی ہے اور کہا ہے وہ یہ رقم مقتول کے اہل خانہ کو ادار کرے۔