• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی عبرانی یونیورسٹی نے اپنے سلوگن سےعربی زبان ختم کردی

منگل 22-05-2012
in فلسطین
0
plf arbi_language
0
SHARES
0
VIEWS

plf arbi_language

اسرائیل کی سب سے بڑی علمی درسگاہ "جامعہ حیفا” کی جانب سے فلسطین دشمنی کا ایک نیا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے سرکاری سلوگن سے عربی زبان ختم کردی ہے۔

اب یونیورسٹی کے سلوگن پر صرف انگریزی اور عبرانی زبان میں عبارت باقی رہ گئی ہے۔ جس میں یونیورسٹی کا نام تحریر کیا گیا ہے۔ اسرائیلی اخبار”ہارٹز” کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی سرکاری یونیورسٹی جامعہ حیفا کا سلوگن انگریزی، عربی اور عبرانی تین زبانوںمیں تحریر کیا گیا تھا، جو آج تک ایسے ہی چلا آ رہا تھا۔ لیکن حال ہی میں معلوم ہوا ہے کہ جامعہ حیفا کی انتظامیہ نے سلوگن اور یونیورسٹی کے باہر لگے بورڈ سے عربی زبان میں سلوگن کی عبارت ختم کردی ہے اور اب صرف انگریزی اور عبرانی زبان میں تحریریں باقی رہ گئی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی یونیورسٹی نے یہ اقدام اپنی چالیسویں سالگرہ کے موقع پراٹھایا ہے، اس سے عرب اورفلسطینی طلبہ اور اساتذہ کی دل آزاری ہوئی ہے۔ اخبار لکھتا ہےکہ انہیں یونیورسٹی کے اس اقدام کی اطلاع اس وقت ملی جب اساتذہ اور عرب طلباء عربی زبان کو مٹائے جانے پر احتجاج کیا گیا۔ جامعہ کے اساتذہ اورفلسطینی طلباء نے انتظامیہ کے اس نسل پرستانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عربی زبان کی عبارت دوبارہ شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیل فلسطین میں تمام تاریخی مقامات اور عمارات کو یہودیانے کی سازشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ بیت المقدس اور فلسطیبن کے دیگر تاریخی شہروں میں تاریخی مقامات کے عربی ناموں کی جگہ ان کے عبرانی ناموں کی مہم کئی سال سے جاری ہے۔ اب تک مقبوضہ بیت المقدس کے کئی اہم مقامات اور فلسطین کے کئی شہروں کو "عبرانیت” کے رنگ میں رنگا جا چکا ہے اور ان کے عبرانی نام متعارف کرائے گئے ہیں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین 

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.