فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسیران میڈیا سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ مجد جیل میں پانچ فلسطینی قید انتہائی سنگین حالات سے دوچار ہیں۔ انہیں مسلسل قید تنہائی میں دوسرے قیدیون سے الگ تھلگ تہہ خانوں میں رکھا گیا ہے۔ جہاں روشنی تک کا گذر بھی نہیں۔
اسیران میڈیا سینٹر کے مطابق مجد جیل کی انتظامیہ اسیران کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے کے لیے انہیں بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھے ہوئے ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچوں فلسطینی اسیران کی طبی حالت بھی انتہائی تشویشناک ہے۔
قید تنہائی کے شکار اسیران میں طولکرم کے حسام عمر 2013ء سے پابند سلاسل ہیں۔ 43 سالہ احمد یوسف المغربی بیت لحم سے تعلق رکھتے ہیں اورانہیں 18 بار عمر قید کی سزا کا سامنا ہے۔ وہ 2002ء سے پابند سلاسل ہیں۔ اسی جیل میں قید تنہائی میں ڈالے گئے اسیر موید الحلولی کو 16 سال قید کی سزا کا سامان ہے۔
اسیر رامز الحج کو 21 سال قید اور نابلس کے محمود نصار کو بھی کئی سال قید کی سزا کا سامنا ہے۔
