فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بیت المقدس سے خفیہ سیل سے وابستہ 8 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ دوران تفتیش انہوں نے فوج پر فائرنگ اور دیگر حملوں کا اعتراف کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مزحمتی سیل کی کمان 39 سالہ محمد فروخ نامی ایک فلسطینی کررہا تھا۔ اس کا تعلق بیت المقدس کے سلوان قصبے سے ہے۔ اس نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اسرائیلی فوج پرحملوں کے لیے غزہ اور لبنان میں موجود مزاحمتی گروپوں سے بھی رابطے میں رہا ہے۔
خفیہ سیل جسے’سلوان کے بھوت‘ کا نام دیا گیا میں 39 سالہ محمد فروخ، 21 سالہ امیر فروخ، 22 سالہ سعود علیان، 21 سالہ علی عباسی، 21 سالہ محمد ابو تایہ اور دیگر کم عمرل لڑکے شامل ہیں۔ ان سب کو اسرائیلی فوج پر سنگ باری کرنے اور دیگر مزاحمتی کارروائیوں میں حصہ لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اور ان پر عدالتوں میں مقدمات چلانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
