مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی ریاست کے قائم کردہ نام نہاد بلدیہ نے شہر کے مشرقی قصبے بیت حنینا Â میں ایک مقامی فلسطینی شہری بختان باشرسے اس کا مکان زبردستی مسمار کردایا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز صہیونی بلدیہ کے حکام نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ Â بیت حنینا میں Â بختان باشر نامی شہری کے مکان کا محاصرہ کیا اور مکان کے مالک سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ہاتھوں سے مکان مسمار کریں ورنہ مکان مسمار نہ کرنے پرانہیں بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔صہیونی حکام کا کہنا ہے یہ مکان اسرائیلی بلدیہ کی اجازت کے بغیر تعمیر کیا گیا ہے، اس لیے اسے فوری طور پرمسمار کرنے کا حکم دیا جا رہا ہے۔
فلسطینی شہری کا اپنے ہاتھوں اپنا مکان مسمار کرنا صہیونی ریاست کے جبر کی واضح مثال ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ صہیونی انتظامیہ نے کسی فلسطینی سے اس کا مکان جبرا مسمار کرایا ہو۔ آئے روز اس طرح کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ فلسطینی شہری بھاری جرمانوں کے خوف سے اپنے مکانات خود ہی مسمار کردیتے ہیں۔