فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہرمیں اسرائیلی حکومت نے پولیس کی مدد سے القدس شہر کی متعدد شاہراؤں اور گھروں پر لہرانے والے فلسطینی پرچم اتار دیے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیت المقدس کے ایک مقامی سماجی کارکن نضال ابوغریبہ نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ بدھ کے روز صہیونی پولیس کو مشرقی بیت المقدس کی” الصوانہ” کالونی کی سڑکوں پر گھروں پر لہراتے فلسطینی پرچم اتارتے دیکھا گیا ہے۔
نضال نے بتایا کہ پرچم ازالے کی اس مہم میں اسرائیلی کی بیت المقدس کی ضلعی حکومت کے اہلکاربھی موجود تھے جنہوں نے فلسطینی شہریوں کی جانب سے لگائے گئے پرچم اور بینرز اتار پھینکے۔
خیال رہے کہ بیت المقدس میں فلسطینی سماجی کارکنوں نے سنہ 1949 ء میں اسرائیل کےخلاف انقلاب کی یاد سالگرہ کی یاد بڑی تعداد میں فلسطینی پرچم لہرا دیے تھے۔ صہیونی حکومت کے اس اقدام پر سماجی اور عوامی حلقوں میں سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ نضال ابو غریبہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی پرچم ہٹانے سے اسرائیل اپنے خلاف فلسطینی عوام میں نفرت کو ختم کرنے میں کامیاب نہیںہوسکتا ہے بلکہ اس طرح کے اقدامات سے صہیونی غاصبوں کے خلاف فلسطینیوں میں نفرت اور کراھیت میں مزید اضافہ ہوگا۔
