اسرائیلی جیل ‘‘ھشارون’’ میں زیر حراست ایک یہودی خاتون قیدی نے اسی جیل میں زیرحراست فلسطینی آلاء عیسیٰ الجعبہ کا گلہ گھونٹ کو اسے جان سے مارنے کی کوشش کی ہے
تاہم جیل انتظامیہ اور سیکیورٹی عملے کی فوری مداخلت کے بعد اٹھارہ سالہ آلاء کو یہودیہ کے ہاتھ سے بچایا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین میں اسیران کی بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم کے ایک رکن احمد البیتاوی نے بتایا کہ ھشارون جیل میں فلسطینی خاتون اسیرہ پر یہودی خاتون کے تشدد کا یہ واقعہ ہفتے کے روز اس وقت پیش آیا جب یہودی مجرمہ نے آلاء کے کمرے میں داخل ہو کر اس کا گلہ دبا کر مارنے کی کوشش کی۔ آلاء کی چیخ پکار کے بعد جیل میں تعینات‘‘نخشون’’ یونٹ کے اہلکاروں نے فوری مداخلت کر کے آلاء کی جان بچائی۔ یہودی مجرمہ کو بچانے کے لیے جیل انتظامیہ نےاسے نفسیاتی مریضہ قرار دیا ہے۔ انسانی حقوق کے مندوبین کی مداخلت کے بعد جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زیر حراست یہودی خاتون ذہنی مریضہ ہے، جسے جلد ہی ذہنی امراض کے علاج کے خصوصی اسپتال منتقل کیا جائے گا۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
