رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت پابند سلاسل 55 سالہ سینیر صحافی اور فلسطین جرنلسٹ یونین کے رکن عمر نزال کو ایک سال بعد رہا کردیا گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عمر نزال کی رہائی ’عوفر‘ جیل سے عمل میں لائی گئی۔
خیال رہے کہ عمر نزال کو اسرائیلی فوج نے گذشتہ برس اپریل میں غرب اردن سے الکرامہ گذرگاہ جاتے ہوئے حراست میں لے لیا تھا۔ بلا جواز گرفتاری کے بعد نزال کو تین بار انتظامی حراست میں رکھا گیا۔رہائی کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نزال نے جیل میں صہیونی فوج کے ہاتھوں اسیران پر ڈھائے جانے والے مظالم کی تفصیلات پر روشنی ڈالی۔
عمر نزال کا کہنا ہے کہ تمام اسیران کے حوصلے بلند ہیں اور وہ صہیونی عقوبت خانوں میں اپنے اوپر ڈاھائے جانے والے مظالم کو خندہ پیشانی سے برداشت کررہے ہیں۔
عمر نزال کی رہائی کے باوجود اسرائیلی زندانوں میں 20 صحافی بدستور پابند سلاسل ہیں۔