الخلیل (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیم کلب برائے اسیران کی طرف سے کہا گیا ہے کہ درندہ صفت صیہونی درندوں نے ’نفحہ‘ قید خانے میں پابند سلاسل ایک فلسطینی کو عریاں تفتیش سے انکار پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے اسیر فلسطینی وائل النتشہ کو نفحہ جیل میں منتقل کیا۔ اس وقت اس کے ہاتھ میں زنجیریں اور پاؤں میں بیڑیاں تھیں اور انہیں کھانے اور قضائے حاجت سے بھی روک دیا گیا تھا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صیہونی فوج کی طرف سے اسیر فلسطینی النتشہ کو عریاں تفتیش سے انکار پرعریاں تشدد کا نشانہ بنایا۔
کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ اسیرالنتشہ نے صیہونی فوج کی بات ماننے سے انکار کردیا جس پر اسے اسرائیلی فوج نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں اسے ریمون سے النفحہ حراستی مرکز منتقل کردیا گیا۔
