مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ بیت المقدس میں قائم اسرائیل کی نام نہاد بلدیہ نے جامع مسجد عبداللہ السناوی کو شہید کرنے کا حکم دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی انتظامیہ کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے جنوبی علاقے سلوان میں دیر السنہ کالونی میں قائم مسجد عبداللہ السناوی کو غیرقانونی قرار دے کر اسے شہید کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔سلوان میں فلسطینی دفاعی کمیٹی کے ترجمان فخری ابو دیاب نے بتایا کہ مسجد عبداللہ السناوی چند سال قبل تعمیر کی گئی تھی۔ مسجد کی تعمیر سلوان کے مقامی فلسطینی شہریوں نے چار لاکھ شیکل کی رقم سے اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کی تھی۔
فخری ابو دیاب نے بتایا کہ صہیونی بلدیہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بیت المقدس میں فلسطینیوں کو مساجد اور مکانات کی تعمیر سے روک رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی انتظامیہ کی طرف سے سلوان قصبے کی چھ مساجد کو شہید کرنے کے انتباہی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
ابو دیاب نے کہا کہ صہیونی بلدیہ کی جانب سے سلوان میں مسجد کو شہید کرنے کا نوٹس مذہبی اشتعال انگیزی Â اور مسلمانوں کے مذہبی امور میں کھلم کھلا مداخلت ہے۔