• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی اسپتالوں میں بھوک ہڑتالی اسیران سےغیرانسانی سلوک

اتوار 28-05-2017
in فلسطین
0
0Pala7334
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینی اسیران نے  انکشاف کیا ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران جیلوں سے اسپتالوں میں علاج کے بہانے منتقل کیے گئے فلسطینی اسیران کے ساتھ اسرائیلی طبی عملہ غیر انسانی سلوک روا رکھتا تھا۔

اسیران کا کہناہے کہ اگر اسرائیلی انتظامیہ ان کے مطالبات تسلیم نہ کرتی توہ تا دم مرگ بھوک ہڑتال جاری رکھنے پر تیار تھے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی اسیر رہنما ناصر ابو سرور نے کہا ہے کہ اسیران کی اجتماعی بھوک ہڑتال کا مقصد اپنے تمام مطالبات تسلیم کرنا  تھا اور ہم اس میں کامیاب رہے ہیں۔ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے جاتے تو ہم بھوک ہڑتال  تام دم شہادت جاری رکھتے۔

فلسطینی اسیر رہنما نے اسیران کمیٹی ے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ہفتے سے تمام بھوک ہڑتالی اسیران نے ماہ صیام کی مناسبت سے بھوک ہڑتال کو ترتیب دی تھی۔ اسیران دن کے اوقات میں سحری سے افطاری تک کسی قسم کے وٹامن نہ لیںے اور پانی نہ پینے کا فیصلہ کیا تھا۔

ابو سرورنے کہا کہ بھوک ہڑتالی اسیران کی صورت حال ہرآنے والے دن زیادہ تشویشناک شکل اختیار کرتی جا رہی تھی۔ گذشتہ ہفتے تمام بھوک ہڑتالی اسیران کو دن میں پانچ بار طبی معائنے کے لیے اسپتالوں میں لے جایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسیر ظافر الریماوی کو جیل کے قریب واقع اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ الریماوی کو بار بار غشی کے دورے پڑنے لگے ہیں۔

ابو سرور نے بتایا کہ کفار سابا میں قائم ’میئر‘ اسپتال لے جائے گئے بھوک ہڑتالی اسیران نے صہیونی ڈاکٹروں کی جانب سے غیر انسانی رویہ اپنانے کی شکایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسیران نمک کی کمی، فشار خون کی کمی، حرکت قلب کی رفتار کے متاثر ہونے اور پندرہ کلو گرام تک وزن کی کمی کا شکار ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ آج ہفتے کو فلسطینی اسیران نے اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے مطالبات تسلیم کئے جانے پر بھوک ہڑتال معطل کردی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی اسپتالوں میں بھوک ہڑتالی اسیران سےغیرانسانی سلوک
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.