• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

‘اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات، مظلوم فلسطینیوں کے لیے امید کی کرن’

اتوار 18-01-2015
in فلسطین
0
plf only-hope
0
SHARES
0
VIEWS

جنیوا میں قائم بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیم ’’یورو۔ مڈل ایسٹ ہیومن رائیٹس آبزرویٹری‘‘ نے بین الاقوامی فوج داری عدالت کی جانب فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں جنگی جرائم کے ارتکاب کی تحقیقات کو ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی کے اس فیصلے سے مظلوم فلسطینیوں کو انصاف کی فراہمی کی امید پیدا ہوئی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ’’یورو مڈل ایسٹ آبزویٹری‘‘ کے دفتر سے جاری ایک بیان میں عالمی عدالت انصاف کی طرف سے مقبوضہ عرب علاقوں اور مشرقی بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی منظم دہشت گردی کی تحقیقات کو ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے اسے  امید کی ایک نئی کرن سے تعبیر کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ مظالم اور بدترین جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی ہے۔ بین الاقوامی عدالت انصاف کو نہ صرف اس کی مکمل چھان بین کرنی چاہیے بلکہ مجرموں کا تعین کرکے انہیں سخت سزا دینی چاہیے۔

خیال رہے کہ بین الاقومی فوج داری عدالت نے جمعہ کے روز جاری اپنے ایک بیان میں کہا تھ کہ وہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کے جنگی جرائم کے ایک ابتدائی جائزے پر کام شروع کررہی ہے جس کے تحت اس امرکا تعین کیا جاسکے گا کہ آیا کہ صہیونی ریاست کے خلاف جنگی جرائم کے تحت مقدمات قائم کیے جائیں یا نہیں۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے اسے ایک خوش آئند پیش رفت قرار دیتے ہوئے جلد جلد تحقیقات شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سےقبل اقوام متحدہ کی کئی تحقیقاتی کمیٹیاں، ہیومن رائٹس واچ اور دوسرے ادارے بھی اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کا مرتکب ٹھہرا چکے ہیں۔

یورو مڈل ایسٹ آبزرویٹری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فی الوقت عالمی عدالت انصاف اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے ابتدائی نوعیت کی معلومات اکھٹی کررہی ہے۔ یہ بھی ایک اہم پیش رفت ہے۔ اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی عدالت کو جنگی جرائم کے ہزاروں ناقابل تردید شواہد ملیں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی عدالت کی طرف سے تحقیقات نے مظلوم فلسطینیوں کو انصاف کی فراہمی کی ایک نئی کرن روشن کی ہے۔ اس کے بعد یہ امید کی جاسکتی ہے کہ صہیونی ریاست کے منظم جرائم سے متاثرہ فلسطینیوں کو بھی انصف میسر ہوگا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.