رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی فوجی عدالت نے ایک 37 سالہ فلسطینی شہری کو ایک فدائی کارروائی میں صہیونی آباد کار کو قتل کرنے کے الزام میں تا حیات عمر قید اور ساڑھے تین لاکھ شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی ’عوفر‘ نامی ایک فوجی عدالت نے 37 سالہ امجد مصطفیٰ النجار‘ کو غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں سلواد کے مقام پرÂ جون 2015ء کو ایک فدائی حملے میں ایک صہیونی آباد کار کو ہلاک کرنے کے الزام میں عمر قید اور جرمانہ کی سزا سنائی۔سزا سنائے جانے کے وقت امجد النجار کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا مگر اسے اپنے حق میں بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور نہ ہی اس کی اہلیہ اور بچوں کو عدالت میں آنے کی اجازت دی گئی تھی۔ امجد النجار شادی شدہ اور دو بچوں کا والد ہے۔
خیال رہے کہ امجد النجار نے ایک دوسرے فلسطینی اسیر عبداللہ اسحاق حامد کے ساتھ مل کر ’شفوت راحیل‘ نامی ایک صہیونی کالونی کے قریب غاصب صہیونیوں پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک صہیونی آباد کار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے تھے۔
عوفر فوجی عدالت دوسرے ملزم عبداللہ اسحاق کو بھی اس سے قبل عمر قید کی سزا سنا چکی ہے۔
