• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کی ریمون جیل کے اسیران بھی بھوک ہڑتال میں شامل

ہفتہ 22-04-2017
in فلسطین
0
0Pala6898
0
SHARES
2
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیلوں میں صہیونی انتظامیہ کی طرف سے سلب کیے گئے حقوق کے حصول کے لیے 1500 فلسطینی اسیران کی اجتماعی بھوک ہڑتال آج چھٹے روز میں جاری ہے۔ اطلاعات ہیں کہ اسرائیل کی ’ریمون‘ جیل کے اسیران بھی اجتماعی بھوک ہڑتال میں شامل ہوگئے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی جیلروں اور تفتیش کاروں نے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے لیے انتقامی حربوں کے استعمال کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔ رات گئے بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کی تلاشی لینے کے لیے اسرائیلی فوج تفتیشی کتوں کے ہمراہ’ نیتسن‘ جیل میں چڑھ دوڑی۔ اس دوران اسیران کے کمروں اور ان کے سامان کی جامہ تلاشی کے دوران سامان تل پٹ کردیا گیا۔ صہیونی فوجیوں نے بھوکے پیاسے فلسطینی اسیران کو بھی زدو کوب کیا اور ان کے خلاف مزید انتقامی اقدامات کی دھمکیاں دیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق ’نیتسن‘ جیل میں اسرائیلی فوج نے بھوک ہڑتال کرنے والے سرکردہ فلسطینیوں کو قید تنہائی میں ڈال دیا ہے۔ تنہائی کا شکار بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

ادھر’ریمون‘ جیل کے وارڈ 16 میں قید فلسطینی اسیران نے بھی اجتماعی بھوک ہڑتال میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

درایں اثناء اسرائیلی سیاسی لیڈروں نے بھی بھوک ہڑتالی اسیران کے خلاف انتقامی حربے استعمال کرنے کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ بھوک ہڑتال کرنے والوں کو سسک سسک کر مرنے دیا جائے۔

اسرائیلی کنیسٹ کے مجرمانہ اور انسان دشمن ذہنیت رکھنے والے رکن اورین حازان نے کہا کہ ہماری جیلیں ان (فلسطینیوں) سے بھر چکی ہیں اور اب مزید گنجائش نہیں رہی ہے۔ اب ان لوگوں کے لیے ہمارے پاس کوئی جگہ نہیں۔ ان کے لیے زمین کے نیچے ہی جگہ بن سکتی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیل کی ریمون جیل کے اسیران بھی بھوک ہڑتال میں شامل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.