مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف و مذہبی امور کی جانب سے جاری ایک بیان میں صہیونی حکام کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے داخلی راستوں پر الیکٹرانک گیٹ نصب کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔
وزارت مذہبی امور و اوقاف کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ اسرائیلی داخلی سلامتی کے وزیر اور بیت المقدس کی پولیس نے بیت المقدس کے چاروں اطراف میں الیکٹرانک گیٹ لگانے کا ایک انوکھا اقدام کیا جا رہا ہے۔ وزارت مذہبی امور اس تجویز کی مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینی شہریوں کی قبلہ اول میں آزادانہ آمد ورفت کی راہ میں رکاوٹ سے تعبیر کرتی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی سیکیورٹی کی ذمہ داری اسرائیل کی نہیں بلکہ فلسطینی خود اپنے مقدس مقام کے تحفظ کے لیے کافی ہیں اسرائیل صرف قبلہ اول میں یہودیوں کا داخلہ آسان بنانے اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات سے آراستہ کرنے کی کوشش میں ہے۔ الیکٹرک گیٹ لگانے سے فلسطینی شہریوں کے قبلہ اول میں آزادانہ آمد و رفت متاثر ہوگی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
