• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل نےغزہ پر حملہ کیا تو جواب مصر دے گا:ھنیہ

ہفتہ 14-07-2012
in فلسطین
0
plf haneyya
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو اللہ تعالیٰ پر بھروسے کے بعد انقلاب کے بعد کے مصر سے مدد کی توقعات ہیں۔

انہوں نے اسرائیل کو دھمکی دی کہ اگر اس نے غزہ کی پٹی پر حملے کی کوشش کی تو مصری اور فلسطینی عوام مل کر اس کا جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مصر کے نو منتخب صد ڈاکٹر محمد مرسی غزہ کی معاشی ناکہ بندی توڑنے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے ان خیالات کا اظہار غزہ کی پٹی میں جامع مسجد الصیام میں نماز جمعہ سے قبل تقریر کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی دشمن نے غزہ کی پٹی پر جارحیت کی حماقت کی تو مصر اس پرخاموش نہیں رہے گا بلکہ فلسطینی اور مصری عوام مل کر صہیونی جارحیت کا جواب دیں گے۔

اسماعیل ھنیہ نے مسلم اور عرب ممالک کی جانب سے غزہ کی پٹی کے محصورین کی امداد کے لیے امدادی قافلے لے کرآنے والے رضاکاروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ عالم اسلام کی فلاحی اور رفاعی مساعی نے صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ کی پٹی پر مسلط معاشی ناکہ بندی کو ختم کرنے میں مدد دی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر جنوبی افریقہ سے آئے امدادی قافلے کے شرکاء کی بھی تحسین کی اور امدادی سامان لانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اسماعیل ھنیہ نے اپنے خطبہ میں تیونس کی حکمراں جماعت تحریک النہضہ کے یوم تاسیس پر حماس،اپنی حکومت اور پوری فلسطینی قوم کی جانب سے مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ مصر اور تیونس جیسے فلسطین دوست ممالک نے فلسطینیوں کی مشکلات کو کم کرنے اور صہیونی دشمن کے مسائل میں اضافہ کیا ہے۔ مسلمان بیدار ہو چکے، فلسطینیوں کو جلد اپنا حقوق بھی مل جائیں گے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.