• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 7 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل نے پانی بند کردیا، فلسطینی روزہ دار بوند بوند کو ترسنے لگے

ہفتہ 11-06-2016
in فلسطین
0
0Pala1650
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی علاقوں کو پانی کی فراہمی کی ذمہ دار اسرائیلی کمپنی ’’میکروٹ‘‘ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہروں بالخصوص سلفیت اور اس کے مضافات کو پانی کی سپلائی اچانک بند کردی ہے جس کے نتیجے میں مقامی فلسطینی آبادی اور روزہ داروں کو سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی واٹراتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ میکروٹ نے گذشتہ روز بغیرکسی پیشگی اطلاع یا نوٹس کے سلفیت شہر اور اس سے ملحقہ دیہات حوارہ، عزموط، دیر الحطب، سالم ، بزاریا اور نابلس شہر کے برقہ قصبے کو پانی کی سپلائی بند کردی۔

واٹر اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شمالی شہر جنین اور اس کے جنوبی قصبوں سیلہ الظہر،الفندوقومیہ اور جنوبی جنین کے العصاعصہ قصبے کا پانی بھی بند کیا گیا ہے اور ان علاقوں کے فلسطینی باشندے پانی کی بوندھ بوندھ کو ترس گئےہیں۔

فلسطینی واٹر اتھارٹی کی جانب سے غرب اردن کے مختلف شہروں میں پانی کی بندش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی کمپنی نےسوچے سمجھے منصوبے کے تحت اہالیان علاقہ کو پانی کی قلت سے دوچار کیا ہے۔

خیال رہے کہ میکروٹ نامی اسرائیلی کمپنی غرب اردن کے شہروں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی ذمہ دار ہےاور یہ کمپنی پانی کی فراہمی کے عوض فلسطینی انتظامیہ سےرقم حاصل کرتی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیل نے پانی بند کردیا، فلسطینی روزہ دار بوند بوند کو ترسنے لگے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.