• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں بھاری کرین نصب کردی

جمعرات 15-02-2018
in فلسطین
0
0Pala10181
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے صحن میں ایک بھاری کرین نصب کردی ہے۔ یہ کرین مسجد اقصیٰ کے مغربی سمت میں المجاھدین کالونی کے مقام پر نصب کی گئی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کرین نصب کرنے کا مقصد مسجد اقصیٰ میں صیہونی حکومت کے ایک وسیع سیاحتی پروجیکٹ پر کام کا آغاز کرنا  اور کثیرالمنزلہ عمارات کی تعمیر کی تیاری کرنا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق کرین کی تنصیب اسرائیل کی تعمیرو تنظیم نامی کمیٹی کے زیرنگرانی عمل میں لائی گئی۔ اس کرین کی مدد سے پرانے بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کی مغربی دیوار سے 200 میٹر کی دوری پر الشرف کالونی میں ایک یہودی معبد تعمیر کرنا بھی شامل ہے۔

خیال رہے کہ مسجد اقصیٰ کے پہلو میں کرین کی تنصیب کا اسرائیلی اقدام القدس اور قبلہ اوّل کو یہودیانے کی اسرائیلی سازشوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ گذشتہ دو سال سے مسجد اقصیٰ کے مغربی حصے میں اسرائیلی حکام کی طرف سے سیاحتی مقاصد اور آثار قدیمہ کی تلاش کی آڑ میں کھدائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ کھدائیاں پہلے اور دوسرے ہیکل سلیمانی کی بنیادوں کی تلاش کی آڑ میں کھودی جا رہی ہیں۔ صیہونیوں کا دعویٰ ہےکہ کھدائی کے مقامات پر بازنطینی دور کے ہیکل سلیمانی کی باقیات مل سکتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کھدائیوں کے دوران عثمانی دور کی باقیات ملی ہیں۔

مسجد اقصیٰ کے مغربی حصے اور پرانے بیت المقدس کے اندرونی علاقوں کو یہودیانے کے لیے 48 ملین شیکل کی رقم کا پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے۔ جب کہ 36 ملین کی رقم یہودی تنظیمیں اپنے طورپر بھی مسجد اقصیٰ کے اطراف کو یہودیانے کے لیے دینے کا اعلان کرچکی ہیں۔

صیہونی حکومت تاریخی اسلامی عثمانی دور کی عمارات اور ممالیک کے دور کی عمارتوں کے ملبے پر ایک وسیع صیہونی معبد تعمیر کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس معبد کے لئے 1400 مربع میٹر کی جگہ مختص کی گئی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں بھاری کرین نصب کردی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.