(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے جنوب مغربی قصبے یعبد میں دیوار فاصل کی تعمیر شروع کردی ہے جس کے نتیجے میں مقامی فلسطینی آبادی کو سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یعبد قصبے کی بلدیہ کے فلسطینی چیئرمین سامر ابو بکر نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے قصبے میں کئی میٹر کی جگہ پرنسلی دیوار کی تعمیر شروع کردی ہے۔ابو بکرکا کہنا تھا کہ دیوار فاصل کی نئی تعمیر سے مقامی آبادی میں سخت خوف اور تشویش کی لہردوڑ گئی ہے کیونکہ دیوار فاصل کی تعمیر کے نتیجے میں فلسطینی آبادی کو اپنی زرعی زمیںوں تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ فلسطینی عہدیدار کا کہنا تھا کہ یہ دیوار ’’مابودثان‘‘ نامی یہودی کالونی کو بچانے کی خاطر تعمیر کی جا رہی ہے۔
