• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل نے شہید فلسطینی کے پوسٹ مارٹم کے لیے فلسطینی ڈاکٹرکی تجویز مسترد کردی

جمعہ 01-04-2016
in فلسطین
0
0Pala0849
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت نے فلسطین کی انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے دی گئی وہ درخواست مسترد کردی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ اسرائیلی حکومت شہید فلسطینی نوجوان عبدالفتاح الشریف کے پوسٹ مارٹم کے لیے فلسطینی ڈاکٹرکو شامل ہونے کی اجازت دے۔

رپورٹ کے مطابق کلب برائے اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کی جانب سے 24 مارچ کو اسرائیلی فوجیوں کی دہشت گردی کے نتیجےمیں شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان عبدالفتاح الشریف کے پوسٹ مارٹم کے لیے فلسطینی ڈاکٹر کوبھی شامل کرنے کی درخواست دی گئی تھی مگرقابض حکام نے وہ درخواست مسترد کردی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے چوبیس مارچ کو فلسطین کے جنوبی شہر الخلیل میں تل ارمیدہ کے مقام پر ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر زخمی کردیا تھا۔ کچھ دیر کے بعد ایک دوسرے فوجی نے زخمی فلسطینی نوجوان کے سرمیں گولیاں مار کر اسے شہید کردیا۔ اس واقع پر فلسطین سمیت دنیا بھرمیں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوان کو بے گناہ گولیاں مار کر شہید کرنے میں ملوث صہیونی فوجی کو گرفتار کیا ہے، تاہم اسے بچانے کے لیے بھی مہم جاری وساری ہے۔

اسرائیلی فوجیوں نے شہید فلسطینی نوجوان الشریف کا جسد خاکی قبضے میں لے رکھا اور پوسٹ مارٹم کی آڑ میں اس کے جسم کی چیر پھاڑ کی گئی ہے۔ کلب برائے اسیران کی جانب سے درخواست دی گئی تھی کہ شہید فلسطینی کے پوسٹ مارٹم کے لئے فلسطینی ڈاکٹر کی خدمات بھی حاصل کی جائیں مگر صہیونی حکام نے فلسطینی ڈاکٹر سے خدمات لینے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیل نے شہید فلسطینی کے پوسٹ مارٹم کے لیے فلسطینی ڈاکٹرکی تجویز مسترد کردی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.