(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) غاصب صیہونی حکومت نے غزہ میں اقوام متحدہ کے نمائندے کو اسلامی مزاحتمی تحریک حماس کے ساتھ تعاون کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے نمائندے وحید بورش دو ہزار تین سے ادارے کے ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی کے تحت غزہ میں کام کر رہے ہیں۔ اسرائیل کے خفیہ اداروں نے اقوام متحدہ کے نمائندے وحید بورش پر حماس کے ساتھ انیٹیلی جینس تعاون کرنے اور غزہ میں فلسطینی مجاہدین کے گھروں کی تعمیر میں مدد دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے امدادی ادارے انروا کے سینیئر رکن عدنان ابو حسنہ نے غزہ میں ابتر انسانی صورتحال کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے اسی فی صد لوگ اپنی ضروریات زندگی کی پوری کرنے کے لیے عالمی امداد پر بھروسہ کرتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے دو ہزار سات سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور وہ بنیادی ضرورت کی اشیا بھی اس علاقے میں لے جانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔