• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل نواز لبنانی پروڈیوسر کی فلم کی فلسطین میں نمائش پر پابندی

پیر 23-10-2017
in فلسطین
0
0Pala8987
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں ہونے والے ایک فلمی میلے میں لبنان کے ایک متنازع پروڈیوسر زیاد الدویری کی تیار کردہ فلم ’قضیہ 23‘ کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل نواز لبنانی پروڈیوسر زیاد الدویری کی تیار کردہ فلم کی فلسطین میں نمائش روکنے کے لیے عوامی اور سماجی سطح پر شدید احتجاج کیا گیا۔ عوام کے پرزور احتجاج بعد رام اللہ کی فلسطینی بلدیہ کے چیئرمین موسیٰ ابو حدید نے متنازع فلم دکھانے پر پابندی لگا دی ہے۔

خیال رہے کہ زیاد الدویری کی فلم ’قضیہ 23‘ میں فلسطین کی تاریخ مسخ کرکے پیش کرنے کی مجرمانہ کوشش کی گئی ہے، جس پر فلسطینی عوامی اور سماجی حلقوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔ سوشل میڈیا پربھی اس فلم کی نمائش روکنے کے لیے احتجاجی مہم چلائی گئی۔

خیال رہے کہ ’قضیہ 23‘ میں ایک شدت پسند عیسائی اور لبنان میں مقیم ایک فلسطینی پناہ گزین کے درمیان تنازع کی کہانی اس انداز میں بیان کی گئی ہے کہ وہ تنازع بالآخر ایک بڑی خانہ جنگی کا باعث بنتا ہے۔

متنازع لبنانی پروڈیوسر زیاد الدویری نے سنہ 2011ء اور 2012ء کے دوران ایک سال تک اسرائیل میں قیام کیا اور فلم ’الصدمہ‘ کی اسرائیل میں شوٹنگ کی تھی۔ الدویری پر صہیونی ریاست سے قریبی تعلقات رکھنے پر لبنانی اور فلسطینی سماجی اور عوامی حلقے شدید تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیل نواز لبنانی پروڈیوسر کی فلم کی فلسطین میں نمائش پر پابندی،palestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.