• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اردن اور غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے مکانات کی مرمت کا فیصلہ

ہفتہ 12-03-2016
in فلسطین
0
0Pala0626
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی امدادی اداروں نے عالمی تنظیموں کے تعاون سے فلسطینی پناہ گزینوں کے مکانات کی تعمیر ومرمت کے ایک نئے پیکج کی منظوری دی ہے جس کے تحت دوسرے مرحلے میں غزہ کی پٹی اور اردن میں موجود فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں پناہ گزینوں کے مکانات کی مرمت کا کام کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق پناہ گزینوں کے مکانات کی تعمیرو مرمت کے تازہ پیکج کے حصول کا سہرا’’یورپ میں فلسطین لیبر سوسائٹی‘‘ کی جرمن شاخ کے سرجاتا ہے جس نے برلن میں قائم ’’سماجی بہبود فاؤنڈیشن‘‘ کے تعاون سے پناہ گزینوں کے مکانات کی تعمیرو مرمت کا کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلسطین لیبر سوسائٹی کے چیئرمین علاء ابو الھیجاء نے برلن میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ ان کی تنظیم سالانہ بنیادوں پر فلسطینی پناہ گزینوں کی سماجی بہبود کے لیے اپنے پروگرامات ترتیب دیتی ہے۔ پناہ گزینوں کے مکانات کی تعمیرو مرمت کا پروگرام اس سلسلے کی دوسری کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پناہ گزینوں کی فلاح بہبود کے دیگر پروگراموں اور اسکیموں میں اندرون فلسطین اور بیرون ملک قائم ان کے کیمپوں میں رہائش کی بہترسہولیات کی فراہمی بھی شامل ہے۔ اس طرح کے پروگرامات سے نہ صرف پناہ گزینوں کو بہتر رہائشی سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملتی بلکہ اس سے پناہ گزینوں کی معاشی حالت کو بہتر بنانے اور انہیں روزگار کے مواقع بھی مہیا کیے جاتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ابو الھیجاء کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی پناہ گزینوں کے مکانات کی مرمت کا کام اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ غزہ کا علاقہ گذشتہ ایک عشرے سے اسرائیل کی بدترین معاشی ناکہ بندیوں کا شکار ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.