رپورٹ کے مطابق پناہ گزینوں کے مکانات کی تعمیرو مرمت کے تازہ پیکج کے حصول کا سہرا’’یورپ میں فلسطین لیبر سوسائٹی‘‘ کی جرمن شاخ کے سرجاتا ہے جس نے برلن میں قائم ’’سماجی بہبود فاؤنڈیشن‘‘ کے تعاون سے پناہ گزینوں کے مکانات کی تعمیرو مرمت کا کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فلسطین لیبر سوسائٹی کے چیئرمین علاء ابو الھیجاء نے برلن میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ ان کی تنظیم سالانہ بنیادوں پر فلسطینی پناہ گزینوں کی سماجی بہبود کے لیے اپنے پروگرامات ترتیب دیتی ہے۔ پناہ گزینوں کے مکانات کی تعمیرو مرمت کا پروگرام اس سلسلے کی دوسری کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پناہ گزینوں کی فلاح بہبود کے دیگر پروگراموں اور اسکیموں میں اندرون فلسطین اور بیرون ملک قائم ان کے کیمپوں میں رہائش کی بہترسہولیات کی فراہمی بھی شامل ہے۔ اس طرح کے پروگرامات سے نہ صرف پناہ گزینوں کو بہتر رہائشی سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملتی بلکہ اس سے پناہ گزینوں کی معاشی حالت کو بہتر بنانے اور انہیں روزگار کے مواقع بھی مہیا کیے جاتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ابو الھیجاء کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی پناہ گزینوں کے مکانات کی مرمت کا کام اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ غزہ کا علاقہ گذشتہ ایک عشرے سے اسرائیل کی بدترین معاشی ناکہ بندیوں کا شکار ہے۔
