• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اتھارٹی کی معاشی غنڈہ گردی، مزید سابق اسیران مراعات سے محروم

پیر 31-07-2017
in فلسطین
0
0Pala8087
0
SHARES
0
VIEWS

نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے امریکا اور اسرائیل کے مطالبات پراپنے ہی شہریوں کے خلاف معاشی انتقامی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی نے غرب اردن کے مزید سابق اسیران اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات سے محروم کر دیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے سابق اسیران کی مالی امداد روکنے کا تازہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سیکڑوں سابق اسیران پہلے ہی فلسطینی اتھارٹی کی معاشی غنڈہ گردی کے خلاف ڈیڑھ ماہ سے رام اللہ میں احتجاجی دھرنا دیے ہوئے ہیں۔

غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے بلاطہ پناہ گزین کیمپ کے رہائشی سابق اسیر محمد الشیخ خلیل نے بتایا کہ فلسطینی اتھارٹی کے وزیر برائے امور اسیران کے ساتھ ان کی ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔ فلسطینی وزیر نے انہیں بتایا کہ رام اللہ اتھارٹی نے انہیں فراہم کی جانے والی مالی امداد بند کر دی ہے۔

الشیخ خلیل نے بتایا کہ وہ 11 سال تک اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل رہے ہیں۔ اس سے قبل فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے انہیں مالی امداد فراہم کی جاتی تھی مگر اب ان کا وظیفہ بند کردیا گیا ہے۔

متاثرہ سابق اسیر نے کہا کہ میں نے کوئی قانون توڑا اور نہ کسی جرم کا مرتکب ہوا ہوں، حتیٰ میں نے ٹریفک قانون کی بھی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔ مگر اس کے باوجود میرے بچوں کے منہ سے روزی کا لقمہ سلب کیا گیا ہے۔

نابلس کے کئی دوسرے سابق اسیران نے بھی شکایت کی ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے ان کی مالی مراعات روک دی گئی ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.