• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ابو خضیر شہید کی نماز جنازہ میں اسرائیلی پارلیمنٹ کے عرب رکن کی شرکت

جمعہ 04-07-2014
in فلسطین
0
plf namaz
0
SHARES
1
VIEWS

اسرائیلی پارلیمنٹ میں عرب کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے رہ نما اور عرب انقلاب پارٹی کے چیئرمین احمد الطیبی نے گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں اغواء کے بعد شہید ہونے والے فلسطینی لڑکے محمد ابو خضیر کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صہیونی رکن کنیسٹ نے اسرائیلی ابادکاروں کے ہاتھوں فلسطینی بچے کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے فلسطینیوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
 
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق شہید کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے دوران ڈاکٹر احمد الطیبی نے کہا کہ ایک نہتے اور معصوم بچے کو نہایت بے دردری سے شہید کیے جانے پر انہیں گہرا دکھ ہے۔ اس واقعے نے یہ بات ثابت کردی ہے کہ فلسطینیوں کو انتہا پسند یہودی خون خوار بھیڑیوں کا سامنا ہے۔ اس جرم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

ڈاکٹر الطیبی نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین میں انتہا پسند یہودیوں کے ہاتھوں نہتے اور کم سن بچوں کے اغواء اور قتل کی تحقیقات کرائے اور آئندہ اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام کے لیے موثر کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی شہریوں کو آئے روز انتہا پسند یہودیوں کی طرف سے جان سے مار ڈالنے سمیت دیگر طرح طرح کی دھمکیاں ملتی ہیں۔ ہمارے لیے زندہ رہنے کے راستے بند کیے جا رہے ہیں۔ اس لیے ہم انسانی حقوق کےعالمی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمیں انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے درپیش خطرات سے بچائیں۔
 
اس موقع پر اسرائیلی پارلیمنٹ کےعرب رکن ڈاکٹر الطیبی نے گذشتہ مہینے کے وسط میں الخلیل سے تین ہہودی آباد کاروں پراسرار گم شدگی اور انہیں مردہ حالت میں پائے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی آزادی کے دوران دشمن کے کچھ لوگوں کو اگر جنگی قیدی بنایا جاتا ہے تو یہ کوئی بری بات نہیں ہے۔ احمد الطیبی کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے اپنے تین یہودی لڑکوں کے قتل پر آسمان سر پر اٹھا رکھا ہے جبکہ سنہ 2000ء کے بعد سے اب تک 1500 فلسطینی بچے ظالمانہ طریقے سے شہید کیے جا چکے ہیں۔ کیا وہ سب انسان نہیں بلکہ کیڑے مکوڑے تھے۔ ان کے کوئی حقوق نہیں تھے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.