غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک مقامی عدالت نے اپنے شوہر کو آشنا کے ساتھ مل کر قتل کرنے کے جرم میں ملوث خاتون اور اسکے ساتھی کو سزائے موت کا حکم دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی ایک فوج داری عدالت نے خاتون ملزمہ اور اس کے آشنا کو المغدور عبدالستار دلول کو قتل کرنے کے الزام میں پھانسی کے ذریعے موت کے گھاٹ اتارنے کا حکم دیا ہے۔ملزمان پر عائد کردہ فردم جرم میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملزم دانستہ قتل میں ملوث ہیں۔ ٹرائل کے دوران ان انہوں نے اقرار جرم کیا جب کہ ان کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کیا گیا ہے۔
عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کے ورثاء اور قاتلوں کے درمیان مصالحت کی کوشش کی گئی تھی مگر فریقین خون بہا پر راضی نہیں ہوسکے جسکے بعد ملزمان کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔
خیال رہے کہ عبدالستار دلول کو اس کی اہلیہ اور اس کے آشنا نے یکم جنوری 2018ء کو تشدد کے بعد تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کر دیا گیا تھا۔