• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

آذان پر پابندی کا اسرائیلی قانون نافذ، فلسطینی موذن کو جرمانہ

منگل 22-11-2016
in فلسطین
0
0Pala5109
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی کابینہ کی جانب سے حال ہی میں منظور کیے گئے لاؤڈ اسپیکر پر آذان دینے پر پابندی کے متنازع قانون پر صہیونی انتظامیہ نے عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ صہیونی ریاست کے نسل پرستانہ اور اسلام دشمن قانون کا پہلا شکار سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی شہر اللد کی ایک مسجد کے موذن بنے ہیں جنہیں گذشتہ روز نماز فجر کی آذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کے جرم میں 750 شیکل جرمانہ کیا گیا ہے۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 197 ڈالر بنتی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اللد شہر میں قائم ایک مسجد کے موذن کو کیے گئے جرمانہ کے واقعے کو غیرمعمولی کوریج دی گئی ہے۔

اگرچہ مذکورہ متنازع قانون ابھی تک پارلیمنٹ میں زیربحث ہے اور اسے منظور نہیں کیا گیا مگر اس کی منظوری سے قبل ہی اس پرعمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔ اسرائیل کے عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اللد شہر کی اسرائیلی بلدیہ نے شنیر کالونی کی جامع مسجد کے موذن الشیخ محمود الفار کو جرمانہ گذشتہ روز نہیں بلکہ گذشتہ جمعرات کی آذان فجر کے موقع پر کیا تھا۔ انہوں نے فجر کی آذان لاؤڈ اسپیکر پر دی تھی جس کے بعد انہیں بلدیہ کے دفتر میں طلب کرکے جرمانہ ادا کرنے کا نوٹس دیا گیا تھا۔

عبرانی اخبار کی ویب سائیٹ پر پوسٹ خبر میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی مسجد کے موذن الشیخ محمود الفار کو دیے گئے جرمانے کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آذان سے یہودی آباد کاروں کے آرام وسکون میں خلل پیدا ہوتا ہے۔ چونکہ آرام و سکون میں خلل کے انسداد کے لیے پارلیمنٹ نے کئی سال قبل بھی ایک قانون منظور کر رکھا ہے۔ اس لیے اس قانون کے تحت مسجد میں بلند آہنگ آذان دینے پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔

ادھر اسرائیلی ریڈیو نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس آذان پر پابندی سے متعلق متنازع قانون میں ترمیم پر غور کررہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک تجویز یہ بھی دی گئی ہے کہ لاؤڈ اسپیکر پر آذان رات 23 بجے سے صبح 7 بجے تک دی جاسکتی ہے۔ دن کے بقیہ اوقات میں لاؤڈ اسپیکر پر آذان دینے پر پابندی عائد کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت آذان پر پابندی سے متعلق قانون میں زیادہ سے زیادہ لچک کا مظاہرہ کرنا چاہتی ہے تاکہ اعلیٰ عدالت سے اس قانون کومسترد نہ کیا جاسکے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieآذان پر پابندی کا اسرائیلی قانون نافذ، فلسطینی موذن کو جرمانہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.