(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل غزہ سنگین جنگی جرائم کا مرتکب ہونے کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں کا بڑے پیمانے پر قتل عام کر رہا ہے اور حالات زندگی کو ناقابلِ برداشت بنا رہا ہے۔
اقوام متحدہ میں مقبوضہ فلسطین کے لئے نمائندہ خصوصی فرانسسکا البانی نے غزہ میں صیہونی ریاست اسرائیل کے جنگی جرائم کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انھوں نے اسرائیل کے خلاف ہتھیاروں سمیت دیگر شعبوں میں کڑی پابندیاں عاید کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پیغام میں انھوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں سنگین جنگی جرائم کا ارتکاب کررہا ہےاسرائیل شہر میں بڑے پیمانے پر قتل عام کر رہا ہے اور حالات زندگی کو ناقابلِ برداشت بنا رہا ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ غزہ میں ہونے والی تباہی کے اثرات آنے والی نسلوں پر پڑیں گے۔
انہوں نے اسرائیل کے خلاف "ٹھوس اقدامات” کرنے اور صہیونی ریاست پر پابندیاں عاید کی ضرورت پر زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اسلحے سمیت اسرائیل پر پابندی کے علاوہ اقتصادی، سیاسی اور سفارتی پابندیاں عائد کی جائیں۔7 اکتوبر سے، اسرائیل امریکی حمایت سے غزہ پر تباہ کن جنگ مسلط کیے ہوئے ہے، جس میں دسیوں ہزار شہری شہید، زخمی اورلاپتا ہوئے ہیں جبکہ غزہ کی نوےفی صد آبادی بے گھر ہے اور پابندیوں کی وجہ سے غزہ کی آبادی قحط کا شکار ہوچکی ہے۔