(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی غاصب صیہونی فوج اور غیر قانونی صیہونی آباد کاروں نے رواں سال کے دوران بچوں اور خواتین سمیت 162 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اطلاعات کےمطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے آج صبح مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر اور فلسطینی حکومت کےمرکز رام اللہ کے مغرب میں واقع رانتیس فوجی چوکی کے قریب 29 سالہ نوجوان مہدی سمیر محمد بیادسہ کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غاصب صیہونی فوج اور آباد کاروں نے 2023 میں اب تک بچوں اور خواتین سمیت 162 فلسطینیوں کو شہید کیا ۔