(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مزاحمت کار سمجھتے ہیں کہ اسرائیل حملوں کو نظر انداز کرے گا تو یہ غلط فہمی ہے، اسرائیلی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔
گذشتہ روز غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی نئی تشکیل پانے والی انتہائی دائیں بازو کی حکومت کےاتحادیوں کی جانب سے سخت عدالتی اصلاحاتی قانون سازی میں ترمیم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بلائے گئے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ )کی 0آئینی کمیٹی کے چیئرمین،سمچا روتھمین نے غزہ سے اسرائیل میں راکٹ فائر ہونے کی خبر پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اسرائیل کی سلامتی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اگر غزہ کے مزاحمت کار یہ سمجھتے ہیں کہ راکٹ حملوں کو اسرائیل نظر انداز کردیگا تو یہ غلط فہمی ہے اسرائیل کی سلامتی پر کسی بھی قسم کے خدشے کو کسی صورت برداشت نہیں کاجائےگا۔